سلامتی کونسل غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملے رکوائے، طیب اردوان

ویب ڈیسک  منگل 1 اکتوبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملے رکوائے۔

ترک حکومت کے کابینہ اجلاس میں شرکت کے بعد ایک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اگر سلامتی کونسل اسرائیل کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوتی تو جنرل اسمبلی کو طاقت کے استعمال کی سفارش کرنی چاہیے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی اسرائیل کے خلاف اسی طرح کارروائی کرے جس طرح 1950 میں کی تھی۔

کونسل کامیاب نہیں ہوتی تو جنرل اسمبلی کو طاقت کے استعمال کی سفارش کرنی چاہئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی کابینہ اجلاس کے بعد گفتگو۔کہا۔ جنرل اسمبلی اسی طرح طاقت کے فوری استعمال کی سفارش کرے جس طرح انیس سو پچاس میں کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے مسلم ممالک بھی اسرائیل کے خلاف موثر موقف نہیں اپنا سکے، جنگ بندی کا دبائو ڈالنے کیلئے اسرائیل کیخلاف سیاسی، اقتصادی اور سفارتی اقدامات کئے جائیں۔

خطے میں امن کیلئے بین الاقوامی برادری اور مسلم امہ سے متحرک ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو دوسرے مسلم ممالک بھی نشانہ بن سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔