- 81 سالہ خاتون نے مِس یونیورس میں بہترین لباس کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- پختونخوا؛ 9 ماہ میں دہشتگردی کے 492 واقعات؛ 100 سے زائد پولیس اہلکار شہید ہوئے
- جس دن حکومت کہے گی ایکس کو کھول دیں گے، چیئرمین پی ٹی اے
- ٹھوڑی پر لان موور رکھ کر طویل فاصلہ طے کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک
- پی آئی اے کی پشاور سے دبئی جانے والی پرواز کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
- معمر افراد کا گِرنا ان میں ڈیمنشیا کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے، ماہرین
- بشریٰ بی بی جیل میں انڈے کھائیں یا مرغی مریم نواز کو پرواہ نہیں، عظمی بخاری
- بھارتی خاتون نے محض سو کر 9 لاکھ کما لیے، مگر کیسے؟
- گلگت بلتستان میں پاکستان کے پہلے اسپیس ایپلیکشنز اور ریسرچ سینٹر کا افتتاح
- چاہے کوئی گالیاں دے ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے، چیف الیکشن کمشنر
- باس کیلئے انڈہ، کافی لانے سے انکار پر خاتون نوکری سے فارغ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کل کراچی پہنچیں گے
- شامی صدر کے بھائی میجر جنرل ماہرالاسد حملے میں جاں بحق؛ اسرائیلی میڈیا
- ماضی میں دنیا کا چھٹا خطرناک شہر کراچی آج پرامن ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- عمران خان جیل سے باہر آئینگے یا نہیں؟ منظور وسان نے پیشگوئی کردی
- فنڈز کی عدم ادائیگی، پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی گھٹنے کی سرجری کروانے سے محروم
- پنجاب بھر میں کالج اور یونیورسٹی طلبہ کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ
- میسجز کی حفاظت کیلئے واٹس ایپ اور کلاؤڈفلیئر کا نئے فیچر پر کام جاری
اداکار گووندا اپنے ہی ریوالور کی گولی سے زخمی، اسپتال سے مداحوں کیلیے پیغام
ممبئی: بالی ووڈ اسٹار گووندا گولی چلنے سے زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کی پورٹس کے مطابق اداکار گووندا اپنی رہائش گاہ پر گولی لگنے کے وقت اکیلے تھے۔ گووندا اپنے ہی ریوالور سے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے زخمی ہوئے۔ اداکار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
اسپتال سے جاری پیغام میں گووندا کا کہنا تھا کہ اپنے مداحوں کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پرستاروں، والدین اور گورو کی دعاؤں نے مھجے بچا لیا ہے۔
مجھے گولی لگی تھی لیکن اب اسے نکال لیا گیا ہے۔ میں ڈاکٹروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
گووندا کو گولی لگنے کا واقعہ منگل کی صبح پونے 5 بجے پیش آیا ۔ گووندا کے مینجر ششی سنہا نے میڈیا کو بتایا کہ کولکتہ میں ایک شو تھا اور صبح 6 بجے کی فلائٹ تھی، میں ائیرپورٹ پہنچ چکا تھا اور گووندا نکل رہے تھے جب ان سے غلطی سے گولی چل گئی جو ان کی ٹانگ میں لگی۔
ششی سنہا کے مطابق ریوالور الماری میں رکھنے کے دوران گرگیا اور غلطی سے فائر ہوگیا۔ گووندا جی کو صرف ایک ٹانگ پر چوٹ آئی اور ان کا زخم خطرناک نہیں ہے۔اسپتال میں ایک چھوٹے سے آپریشن کے بعد گووندا کی ٹانگ سے گولی نکال لی گئی ہے۔
گووندا 90 کی دہائی میں کامیڈی ہیرو کے طور پر بےحد مقبول تھے۔ گووندا کی مقبول فلموں میں آنکھیں (1993)، راجا بابو (1994)، قُلی نمبر 1 (1995)، دیوانہ مستانہ (1997)، دُلہے راجہ (1998)، بڑے میاں چھوٹے میاں (1998)، اناڑی نمبر 1 (1999) اور جوڑی نمبر 1 (2001) شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔