2024

وادی کمراٹ کی لاسپور جھیل ٹوٹنے کا خطرہ

دریائے کمراٹ اور دریائے پنجکوڑہ کے آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت


ویب ڈیسک October 01, 2024
فوٹو : اسکرین گریب

وادی کمراٹ کی لاسپور جھیل ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا جس کے سبب بڑی تباہی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو صورت حال سے تحریری طور آگاہ کر دیا ہے، لاسپور جھیل پانی سے بھر گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ دیربالا نے دریائے کمراٹ اور دریائے پنجکوڑہ کے آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

پولیس نے بھی مساجد میں اعلانات کرکے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں