اولمپیئن صدف صدیقی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کورس کرنے ہنگری روانہ

محمد یوسف انجم  منگل 1 اکتوبر 2024
فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

 لاہور: اولمپیئن صدف صدیقی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کورس کرنے ہنگری روانہ ہوگئیں، انہوں نے اسلام آباد سے بڈاپسٹ کے لیے اڑان بھری۔

اولمپیئن صدف صدیقی کا تعلق پاک آرمی سے ہے۔ اولمپک گیمز، کامن ویلتھ، سیف گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں صدف صدیقی پاکستان کی نماٸندگی کر چکی ہیں۔

لاہور میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر عشرت اشرف نے کورس کی دستاویز صدف صدیقی کے حوالے کی تھیں۔ بیگم عشرت اشرف کے مطابق پاکستانی کھیلوں میں نمایاں مقام پانے کے لیے خواتین کے کوچنگ اور انتظامی شعبوں میں صلاحتیوں کو بہتر بنانابہت ضروری ہے۔

سیکریٹری جنرل پی او اے خالد محمود نے صدف صدیقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اولمپیئن اتھلیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاک آرمی کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے، کوچنگ کورس میں شرکت سے علم میں اضافہ ہوگا جس سے پاکستانی اتھلیٹس کی پرفارمنس کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔