وزیر داخلہ محسن نقوی کی فضل الرحمٰن سے ملاقات بلامقابلہ امیر انتخاب پر مبارکباد

پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کا کردار قابل تحسین ہے، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک October 01, 2024
مولانا فضل الرحمٰن زیرک، مدبراور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں، محسن نقوی (فوٹو: فائل)

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ جاکر اُن سے ملاقات کی ہے۔


محسن نقوی نے جے یو آئی کا بلامقابلہ امیر منتخب ہونے پر مولانا فضل الرحمن اور بلامقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مولانا عبدالغفور حیدری کو مبارک باد دی اور گلدستے پیش کیے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن اور مولانا عبدالغفور حیدری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔


ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کا کردار قابل تحسین ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن زیرک، مدبر اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں۔


انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں جے یو آئی نے اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کی اپنی جماعت اور پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن سینئر سیاستدان ہیں اور پاکستان کی سیاست میں ان کا بلند مقام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں