2024

آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کی اسٹیٹ کونسل کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کروانے کی مہلت


ویب ڈیسک October 01, 2024
اسلام آباد ہائی کورٹ کی اسٹیٹ کونسل کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کروانے کی مہلت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی؟

ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کی 10 ستمبر کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم کے باوجود قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ، پولیس اور انتظامیہ کی رپورٹ جمع نہ ہوسکی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسٹیٹ کونسل کو ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے پوچھا کہ پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاری کیسے ہوئی ؟قومی اسمبلی کے رولز کے مطابق رپورٹ جمع کروائیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ نوٹس بھیجے تھے سب کو ،کیا بنا؟ ۔ اسٹیٹ کونسل نے جواب دیا کہ رپورٹ پیش نہیں ہوسکی، کچھ وقت دے دیں۔

پولیس پارلیمنٹ ہاؤسں میں داخل، پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کتنے دن ہو گئے ہیں کیا ہوگیا ہے ، دس دن ہو گئے ہیں، آئی جی اور چیف کمشنر بتائیں گے پارلیمنٹ کے اندر پولیس کیسے گئی ، ان کا کہنا ہے پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاری غیر قانونی ہے، آپ نے بتانا ہے کہ کیوں ایسے گرفتار کیا گیا، پارلیمنٹ سے گرفتاری کا کیا قانونی طریقہ تھا ، پارلیمنٹ کے رولز اور استحقاق بھی ہیں وہ بھی دیکھنے ہونگے۔

وکیل نے دلائل دیے کہ رولز بنے ہوئے ہیں قومی اسمبلی کی حدود سے کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا ، اسپیکر کی اجازت کے بغیر کسی کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ قومی اسمبلی کے رولز دیکھ لیں اور ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کروائیں۔ کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں