باس کیلئے انڈہ کافی لانے سے انکار پر خاتون نوکری سے فارغ
مجھے پرسنل اسسٹنٹ کے طور پر کام پر نہیں رکھا گیا تھا، خاتون
چین میں ایک ایجوکیشنل فرم میں ملازمہ کو باس نے اس وقت نوکری سے نکال دیا جب اس نے باس کیلئے انڈہ اور کافی لانے سے انکار کردیا۔
ساؤتھ چائنا پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ ایک چینی تعلیمی فرم میں نئی ملازم خاتون کو اپنے باس کے لیے ناشتہ اور کافی خریدنے سے انکار پر عارضی طور پر نوکری سے نکال دیا گیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی دفتری ذمہ داریوں میں باس کیلئے انڈہ یا کافی خرید کر لانا نہیں ہے۔
لو نامی ملازم خاتون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Xiaohongshu پر اپنا واقعہ شیئر کیا۔ لو کے سپروائزر لیو نے ان سے کہا کہ وہ ہر صبح ایک گرم امریکینو کافی اور ایک انڈا اور کبھی کبھی پانی لے کر آئیں جس پر لو نے انکار کر دیا۔
لو نے جواب دیا یہ کام اس کی ذمہ داریوں کا حصہ نہیں ہیں۔ خاتون نے بتایا کہ مجھے پرسنل اسسٹنٹ کے طور پر نہیں رکھا گیا تھا پھر بھی باس نے مجھ سے ہر صبح اس کے ناشتے کی ضروریات کو پورا کرنے کی توقع رکھی۔