- 81 سالہ خاتون نے مِس یونیورس میں بہترین لباس کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- پختونخوا؛ 9 ماہ میں دہشتگردی کے 492 واقعات؛ 100 سے زائد پولیس اہلکار شہید ہوئے
- جس دن حکومت کہے گی ایکس کو کھول دیں گے، چیئرمین پی ٹی اے
- ٹھوڑی پر لان موور رکھ کر طویل فاصلہ طے کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک
- پی آئی اے کی پشاور سے دبئی جانے والی پرواز کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
- معمر افراد کا گِرنا ان میں ڈیمنشیا کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے، ماہرین
- بشریٰ بی بی جیل میں انڈے کھائیں یا مرغی مریم نواز کو پرواہ نہیں، عظمی بخاری
- بھارتی خاتون نے محض سو کر 9 لاکھ کما لیے، مگر کیسے؟
- گلگت بلتستان میں پاکستان کے پہلے اسپیس ایپلیکشنز اور ریسرچ سینٹر کا افتتاح
- چاہے کوئی گالیاں دے ہم آئین و قانون پر عمل کریں گے، چیف الیکشن کمشنر
- باس کیلئے انڈہ، کافی لانے سے انکار پر خاتون نوکری سے فارغ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کل کراچی پہنچیں گے
- شامی صدر کے بھائی میجر جنرل ماہرالاسد حملے میں جاں بحق؛ اسرائیلی میڈیا
- ماضی میں دنیا کا چھٹا خطرناک شہر کراچی آج پرامن ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- عمران خان جیل سے باہر آئینگے یا نہیں؟ منظور وسان نے پیشگوئی کردی
- فنڈز کی عدم ادائیگی، پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی گھٹنے کی سرجری کروانے سے محروم
- پنجاب بھر میں کالج اور یونیورسٹی طلبہ کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ
- میسجز کی حفاظت کیلئے واٹس ایپ اور کلاؤڈفلیئر کا نئے فیچر پر کام جاری
ڈاکٹر ذاکر نائیک کل کراچی پہنچیں گے
معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کل بدھ کو کراچی پہنچیں گے۔
کراچی ایئر پورٹ پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلبہ اور اساتذہ، گورنر کامران ٹیسوری، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر ان کا شاندار استقبال کریں گے۔ وہاں سے قافلے کی شکل میں وہ مقامی ہوٹل پہنچیں گے۔
بدھ کو ڈاکٹر صاحب جامعہ بنوریہ عالمیہ پہنچیں گے جہاں بنوریہ میں زیر تعلیم 74 ممالک کے طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے ان کا پُرتپاک استقبال ہوگا جس کے بعد وہ علماء کرام اور اساتذہ سے ملاقاتیں اور طلبہ سے خطاب کریں گے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک جامعۃ الرشید اور کراچی کی دیگر معروف دینی جامعات کا دورہ کریں گے اور مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مفتی تقی عثمانی اور دیگر علمائے کرام و اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔ ذاکر نائیک 4 اکتوبر کو سرکاری ادارے کا دورہ کریں گے۔ امکان ہے کہ وہ اتوار کو مزارِ قائد پر تقریب سے خطاب کریں گے۔
وہ 7 سے 10 اکتوبر تک کچھ نجی ملاقاتیں اور پروگرام میں شرکت کریں گے۔ 11 اکتوبر کو ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی سے لاہور روانہ ہو جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔