- بینکاک سے کراچی آئے پارسل سے پونے دو کروڑ کی منشیات برآمد
- حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے لبنان میں داخل ہونے کے دعوے کو جھوٹ قرار دیدیا
- ڈیٹول بنانے والی ریکٹ بینکیزر نے گمراہ کن اشتہارات پر ڈیڑھ کروڑ روپے جرمانہ ادا کردیا
- نقیب اللہ قتل کیس؛ راؤ انوار کی بریت کیخلاف ایک مرتبہ پھر مقدمے کا ریکارڈ طلب
- بھارت میں فراڈیوں نے جعلی سپریم کورٹ لگا کر ٹیکسٹائل مالک کو لوٹ لیا
- کراچی؛ 4 منزلہ عمارت کا گراؤنڈ فلور زمین میں دھنس گیا، مزدور پھنس گئے
- پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت؛ ایس ایس پی بے نظیرآباد تنویر تنیو سندھ ہائیکورٹ طلب
- عمران خان آصف زرداری کی قیادت میں آجائیں سب ٹھیک ہوجائے گا، گورنر پنجاب
- بھارت میں ریسٹورنٹ کا تھری ڈی اشتہاری بورڈ وائرل
- عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات، اسلام آباد ڈی چوک احتجاج پر گفتگو
- دادی اماں کی ’جوانی‘ نے سب کو حیران کردیا
- ایم ڈی کیٹ کا پیپر لیک ہونے پر طلبہ کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع
- تھائی لینڈ؛ اسکول بس میں آتشزدگی میں 22 طلبا اور 3 اساتذہ کی ہلاکت کا خدشہ
- وزیراعلی کے پی نے وفاق پر لشکر کشی کی تو قانون حرکت میں آئیگا، وفاقی وزیر اطلاعات
- پاکستان ریلوے پولیس میں خالی اسامیوں کی تعداد 3ہزار سے زائد ہوگئیں
- اسکاٹ لینڈ؛ انسانی بستیوں سے الگ خوبصورت کاٹیج فروخت کیلئے پیش
- 81 سالہ ماڈل نے مِس یونیورس مقابلے میں بہترین لباس کا ایوارڈ جیت لیا
- پختونخوا؛ 9 ماہ میں دہشتگردی کے 492 واقعات؛ 100 سے زائد پولیس اہلکار شہید ہوئے
- جس دن حکومت کہے گی ایکس کو کھول دیں گے، چیئرمین پی ٹی اے
- ٹھوڑی پر لان موور رکھ کر طویل فاصلہ طے کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ
معمر افراد کا گِرنا ان میں ڈیمنشیا کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے، ماہرین
بوسٹبن: ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکھڑا کر گرجانے والے بزرگ افراد میں ڈیمنشیا زیادہ تیزی سے رونما ہوسکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہر سال 14 ملین سے زیادہ معمر افراد لڑکھڑا کر گرجاتے ہیں اور یہ گرنا صحت مند زندگی ہمیشہ کیلئے تبدیل کرسکتا ہے۔
تحقیق کی سینئر مصنف اور بوسٹن کے بریگھم اینڈ ویمنز ہسپتال کے سینٹر فار سرجری اینڈ پبلک ہیلتھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مولی جرمن نے کہا کہ گرنے اور ڈیمنشیا کے درمیان تعلق پایا گیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ علمی کمی بوڑھے افراد کے گرنے کے خطرے کے ساتھ ساتھ صدمے کی شدت اور ڈیمنشیا کو بڑھا سکتی ہے۔
مولی جرمن اور ان کے ساتھیوں نے مل کر مطالعے میں پایا کہ گِرنا ٹراما سینٹر میں داخلے کی سب سے عام وجہ اور بوڑھے بالغوں میں زخمی ہونے کی پہلی وجہ ہے۔
مولی جرمن نے مزید کہا کہ اس طرح کے گرنے کے واقعات ہمیں ہمیں ان لوگوں کی شناخت کرنے میں مدد کرسکتے ہیں جنہیں مزید علمی اسکریننگ کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔