اسکاٹ لینڈ انسانی بستیوں سے الگ خوبصورت کاٹیج فروخت کیلئے پیش

اس الگ تھلگ گھر کی فضائی تصاویر میں بھی کوئی قریبی بستی نظر نہیں آتی


ویب ڈیسک October 01, 2024
[فائل-فوٹو]

اسکاٹ لینڈ کی ایک خوبصورت وادی جو قریبی انسانی بستیوں سے میلوں دور ہے، میں ایک پتھر سے بنا چھوٹا سے کاٹیج فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

سدرلینڈ کی پہاڑیوں میں واقع، بری کاٹیج جسے خوابوں کا گھر بھی کہا گیا ہے، ایک روایتی پتھر سے بنا ہوا کاٹیج ہے جس میں بیٹھنے کا کمرہ، دو بیڈروم، ایک باورچی خانہ اور ایک باتھ روم ہے جس میں قدرتی چشمے سے پانی آتا ہے۔

اس پراپرٹی میں دو آؤٹ بلڈنگز بھی شامل ہیں، ایک کوئلہ ذخیرہ کرنے کے لیے اور ایک عام ذخیرہ کرنے کے لیے۔ اس کے علاوہ 2 ایکڑ اراضی، جو زندگی گزارنے کے لیے کافی ہے۔

یہ کاٹیج ایک چھوٹی ندی کے قریب واقع ہے اور دی ماؤنڈ (A9) اور بونار برج کے درمیان چلنے والی ٹریک سڑک جو کبھی کبھی استعمال ہوتی ہے، کے قریب ہے۔

قریب ترین گاؤں 6 میل دور ہے۔ اس الگ تھلگ گھر کی فضائی تصاویر میں بھی کوئی قریبی بستی نہیں دکھائی دیتی۔ اگر آپ دیگر انسانی بستیوں سب سے دور رہنے کے لیے جگہ تلاش کر رہے ہیں تو یہ آپ کو £130,000 (175,000 ڈالرز) میں مل جائے گی۔

رائٹ موو پر پراپرٹی کی تفصیلات میں درج ہے کہ یہ کاٹیج حیرت انگیز نظاروں سے گھرا ہوا ہے جو ایک پرامن اور خوبصورت ماحول پیش کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔