بینکاک سے کراچی آئے پارسل سے پونے دو کروڑ کی منشیات برآمد

بیرون ملک سے آنے والے مشکوک پارسلز کی جانچ پڑتال سخت کردی گئی


Staff Reporter October 01, 2024
(فوٹو : فائل)

پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل میل آفس کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے بینکاک سے کراچی آئے پارسل سے 3.480 کلوگرام مہنگی منشیات میریجوانہ (بھنگ) برآمد کرلی جس کی مالیت 1 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے۔

ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز فیصل خان کے مطابق پارسل کے وصول کنندہ کا پتا مشکوک ہونے کی بناء پر حکام نے بینکاک سے بھیجے جانے والے اس مشکوک پارسل کو جب جانچ پڑتال کے لیے کھولا تو اس میں منشیات برآمد ہوئی جس کی تصدیق کے لیے منشیات کو نارکوٹکس چیکنگ کٹ کے ذریعے ٹیسٹ کیا گیا تو پارسل میں مہنگی منشیات میریجوانہ کی نشاندہی ہوئی۔

حکام نے کسٹمز نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز نے بتایا کہ پارسلز کے ذریعے منشیات کی ترسیل کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد کسٹمز جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کلکٹریٹ نے انٹرنیشنل میل آفس میں بیرون ملک سے آنے والے مشکوک پارسلز کی جانچ پڑتال سخت کردی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |