لیجنڈری رجنی کانت کو دل کی تکلیف چنئی اسپتال میں علاج جاری

76 سالہ اداکار پیر کی رات اسپتال میں داخل ہوئے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت بہتر ہے


ویب ڈیسک October 01, 2024
فوٹو : فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کو دل کے طے شدہ علاج کے لیے چنئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

76 سالہ اداکار پیر کی رات اسپتال میں داخل ہوئے، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت بہتر ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رجنی کانت ان دنوں دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف تھے، جو جلد ریلیز کی جائیں گی۔

رجنی کانت کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ طبی مسائل کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا تھا اور وہ ماضی میں کورونا وائرس کا شکار بھی رہ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں