مریم نواز کا نابینا افراد کے احتجاج پر نوٹس پولیس کو سختی نہ کرنے کی ہدایت

واضح رہے کہ نابینا افراد لاہور فیصل چوک میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیے ہوئے ہیں


ویب ڈیسک October 01, 2024
فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا نابینا افراد کے احتجاج پر نوٹس ، نابینا افرا د سے کسی قسم کی سختی نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو نابینا افراد سے بات چیت کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی کیا، تاہم پولیس اہلکاروں کے سر پھاڑنے کے باوجود انہوں نے نابینا افراد کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ اسپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں۔

واضح رہے کہ نابینا افراد لاہور فیصل چوک میں اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیے ہوئے ہیں، انہوں نے سڑک واگزارکرانے کی کوشش پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |