نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان بری

ویب ڈیسک  منگل 1 اکتوبر 2024
فائل فوٹو

فائل فوٹو

  کراچی: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا عدالت نے ریفرنس واپس لینے کی چیئرمین نیب کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر کے خلاف نوری آباد ریفرنس کی سماعت کی۔

ملزمان کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کردیا۔

ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوری آباد پاور پلانٹ کے لیے فنڈز جاری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔