نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان بری

عدالت نے ریفرنس واپس لینے کی چیئرمین نیب کی درخواست منظور کرلی


ویب ڈیسک October 01, 2024
فائل فوٹو

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوری آباد پاور پروجیکٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا عدالت نے ریفرنس واپس لینے کی چیئرمین نیب کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر کے خلاف نوری آباد ریفرنس کی سماعت کی۔

ملزمان کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے چیئرمین نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کردیا۔

ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوری آباد پاور پلانٹ کے لیے فنڈز جاری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں