اسلام آباد پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ پیشی پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا


ویب ڈیسک October 01, 2024
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے علی بخاری کی ضمانت منظور کرلی—فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں رتاج گل اور عامر مغل کی عبوری ضمانت میں توسیع جبکہ علی بخاری کی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں زرتاج گل، عامر مغل اور علی بخاری ایڈوکیٹ کے خلاف تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج دو مقدمات کی سماعت کی۔

دوران سماعت ملزمان زرتاج گل اور عامر مغل کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا جبکہ عدالت نے علی بخاری ایڈوکیٹ کی 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

عدالت عامر مغل اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں 14 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں