بھارت نے بنگلادیش کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کردیا

کانپور: بھارت نے بنگلادیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔

کانپور میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں، ریکارڈ پہ ریکارڈ؛ بھارتی بلے بازوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں انوکھی تاریخ رقم کردی

بھارت نے اپنی پہلی اننگز 285 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کی تھی، بنگلادیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کو جیت کیلئے 95 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 17.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بھارت کے یشوی جیسوال کو پہلی اننگز میں 71 اور دوسری اننگز میں 51 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں: چنئی ٹیسٹ: بھارت کی بنگلادیش کو 280 رنز سے شکست

روی چندرن ایشون دونوں ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 114 رنز بنانے اور گیارہ وکٹیں لینے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

یاد رہے کہ بھارت نے چنئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بنگلادیش کو 280 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔