خواتین میں کینسر کی تشخیص کے لیے نیا الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ وضع

ویب ڈیسک  بدھ 2 اکتوبر 2024

لندن: سائنس دانوں نے ایک نیا الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ وضع کیا ہے جو پوسٹ مینوپازل خواتین میں 96 فی صد تک اوویرین کینسر کی تشخیص کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ اس  نئے ٹیسٹ کا برطانیہ میں استعمال کیے جانے والے موجودہ کیئر ٹیسٹ کی جگہ نفاذ کر دیا جانا چاہیے۔

سائنس دانوں نے اس نئی تحقیق میں تشخیص کے لیے کیے جانے والے وہ تمام ٹیسٹ جو فی الوقت دستیاب ہیں ان کا موازنہ کیا اور ان میں ایک خاص ٹیسٹ کو دیگر کے مقابلے میں زیادہ حساس پایا۔

مطالعہ کیے گئے چھ تشخیصی ٹیسٹ میں IOTA ADNEX ماڈل (جس میں دیکھا جاتا ہے کہ رسولی الٹرا ساؤنڈ میں کیسی دِکھتی ہے) کے نتائج سب سے بہتر تھے اور یہ  ماڈل اوویرین کینسر سے متاثر خواتین میں بیماری کی 96 فی صد تک تشخیص کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یونیورسٹی آف برمنگھم سے تعلق رکھنے والی تحقیق کی سربراہ پروفیسر سُدھا سُندر کا کہنا تھا کہ اس الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ نے برطانیہ میں رائج موجودہ اسٹنڈرڈ آف کیئر کو واضح طور پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

محققین کے مطابق تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ اس ٹیسٹ کا رِسک آف میلیگینسی (آر این آئی 1، جس کی تشخیص کی شرح 83 فی صد ہے) کی جگہ استعمال شروع کردیا جانا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔