کراچی؛ گرین لائن اور اورنج لائن سروس کیلئے اسمارٹ ٹکٹنگ کی سہولت کا آغاز

ویب ڈیسک  منگل 1 اکتوبر 2024
گرین لائنز سروس کے لیے اسمارٹ ٹکٹنگ کی سہولت متعارف کروادی گئی ہے—فوٹو: فائل

گرین لائنز سروس کے لیے اسمارٹ ٹکٹنگ کی سہولت متعارف کروادی گئی ہے—فوٹو: فائل

  کراچی: گرین لائن اور اورنج لائن سروس کے لیے اسمارٹ ٹکٹنگ کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت مسافر اپنے ڈیبٹ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پسنجر پاس میں بیلنس لوڈ کرنے کے ساتھ ٹکٹ کی خریداری کرسکیں گے۔

ایس آئی ڈی سی ایل کے بورڈ کے رکن این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے افتتاح کیا اور کہا گیا کہ ملک گیر سطح پر کسی بھی ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے اسمارٹ ٹکٹنگ کی پہلی سہولت ہے۔

افتتاح کے موقع پر بورڈ کے رکن حشمت لودھی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے گرین لائن کے مسافروں کو آسانی ہوگی، تمام اسٹیشنز پر مسافر اپنے پسنجر کارڈ میں رقوم ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے لوڈ کرسکیں گے۔

اس موقع پر منیجر آپریشنز عبدالعزیز گورایا نے کہا کہ پاکستان میں پہلی میٹرو سروس میں اسمارٹ ٹکٹنگ کی سہولت کا آغاز کیا جا رہا ہے یہ سہولت کسی بھی بینک کے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے حاصل کی جاسکے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔