کراچی گرین لائن اور اورنج لائن سروس کیلئے اسمارٹ ٹکٹنگ کی سہولت کا آغاز

ایس آئی ڈی سی ایل کے بورڈ کے رکن این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے سہولت کا افتتاح کیا


ویب ڈیسک October 01, 2024
گرین لائنز سروس کے لیے اسمارٹ ٹکٹنگ کی سہولت متعارف کروادی گئی ہے—فوٹو: فائل

گرین لائن اور اورنج لائن سروس کے لیے اسمارٹ ٹکٹنگ کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت مسافر اپنے ڈیبٹ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پسنجر پاس میں بیلنس لوڈ کرنے کے ساتھ ٹکٹ کی خریداری کرسکیں گے۔

ایس آئی ڈی سی ایل کے بورڈ کے رکن این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے افتتاح کیا اور کہا گیا کہ ملک گیر سطح پر کسی بھی ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے اسمارٹ ٹکٹنگ کی پہلی سہولت ہے۔

افتتاح کے موقع پر بورڈ کے رکن حشمت لودھی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے گرین لائن کے مسافروں کو آسانی ہوگی، تمام اسٹیشنز پر مسافر اپنے پسنجر کارڈ میں رقوم ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے لوڈ کرسکیں گے۔

اس موقع پر منیجر آپریشنز عبدالعزیز گورایا نے کہا کہ پاکستان میں پہلی میٹرو سروس میں اسمارٹ ٹکٹنگ کی سہولت کا آغاز کیا جا رہا ہے یہ سہولت کسی بھی بینک کے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے حاصل کی جاسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں