
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے ملک کے مختلف شہروں میں رواں ہفتے جلسے اور ملین مارچ کرنے کا اعلان کیا انہوں نے بتایا کہ کل چترال جبکہ 4 اکتوبر کو فیصل آباد میں جلسے ہوں گے اس کے علاوہ 6 اکتوبر کو کراچی اور 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں ملین مارچ ہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر اسلام آباد سمیت پورے ملک میں اظہاریکجہتی کے طور پر منایا جائے گا پاکستانی گھروں سے نکلیں، دنیا کو بتا دیں ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن کہا کہ بدقسمتی ہے سپریم کورٹ واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہے اور موجودہ صورتحال میں سب سے بڑی ذمہ داری چیف جسٹس پر ہے چیف جسٹس اعلان کریں کہ آئینی ترمیم ہو یا نہ ہو وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے منصور علی شاہ نئے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔
انہوں نے کہ کہ 7 اکتوبر کے بعد حق دو تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔