2024

ملائیشیا کے وزیراعظم انورابراہیم تین روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف نے معززمہمان کا پرتپاک استقبال کیا، اکیس توپوں کی سلامی دی گئی


ویب ڈیسک October 02, 2024
فوٹو پی آئی ڈی

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نور خان ایئربیس پہنچے جہاں وزیراعظم شہبازشریف نے معززمہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاکستان آمد پر داتو سری انور کو 21توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم انورابراہیم کوپھول پیش کیے۔

اس کے علاوہ پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے معززمہمان کوسلامی دی۔ وزیراعظم انوار ابراہیم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے۔ وزیراعظم انورابراہیم پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کریں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وفاقی کابینہ کے ارکان بھی ملائشیا کے وزیراعظم کے استقبال کیلیےموجود تھے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم تین روزہ دورے میں وزیراعظم محمد شہبازشریف، صدر مملکت آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم کے ہمراہ اعلی سطح کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں کے وفد کی بھی پاکستان آمد ہوئی ہے۔

وفد پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا، جس سے دونوں ممالک کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان-ملائیشیا بزنس فورم میں شرکت بھی کریں گے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں