’اینمل‘ میں کردار نے مجھے اپنی حدوں سے آگے بڑھنے پر مجبور کیا ٹرپتی ڈمری

اداکارہ نے 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اینمل‘ میں رنبیر کپور کی گرل فرینڈ زویا کا کردار ادا کیا تھا


ویب ڈیسک October 01, 2024
فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ ٹرپتی ڈمری کا اپنی فلم 'اینمل' میں پیچیدہ کردار اور چیلنجنگ کہانی کا انتخاب کرنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ ایسے کرداروں کی تلاش میں رہتی ہیں جو انہیں اپنی حدود سے آگے لے جائیں۔

ٹرپتی ڈمری نے 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم 'اینمل' میں رنبیر کپور کی گرل فرینڈ زویا کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انہیں اس کردار کی معصومیت اور بہادری نے متاثر کیا اور ہر بار جب انہیں کوئی نیا کردار ملتا ہے، تو وہ اسے ایک چیلنج سمجھتی ہیں۔

ٹرپتی نے اپنی فلموں 'بلبل' اور 'قلا' کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کمفرٹ زون میں رہنا پسند نہیں کرتیں، اور اینمل جیسی فلموں میں کام کرنا انہیں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یاد رہے کہ ٹرپتی جلد ہی فلم 'وکی اور ودیا کا وہ والا ویڈیو' میں راجکمار راؤ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، جس کی ریلیز 11 اکتوبر 2024 کو متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |