ودیا بالن کی گاڑی کو حادثہ اداکارہ بال بال بچ گئیں
حادثہ باندرہ کے قریب پیش آیا، جہاں دوسری گاڑی نے پیچھے سے ودیا کی گاڑی کو ٹکر مار دی
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ودیا بالن حال ہی میں ایک خطرناک کار حادثے سے محفوظ رہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ودیا اپنی نئی فلم 'تمہاری سلو' کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد باندرہ میں ایک میٹنگ کے لیے جا رہی تھیں جب ان کی گاڑی کا ایک اور گاڑی سے تصادم ہو گیا۔
یہ حادثہ باندرہ کے قریب پیش آیا، جہاں دوسری گاڑی نے پیچھے سے ودیا کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔
خوش قسمتی سے ودیا اس حادثے میں محفوظ رہیں اور انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔ تاہم ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع کے مطابق، یہ ایک معمولی روڈ حادثہ تھا اور ودیا پوری طرح ٹھیک ہیں۔
ودیا بالن کی اگلی فلم 'تمہاری سلو' یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی، جسے بھوشن کمار اور دیگر پروڈیوسرز نے بنایا ہے جبکہ ہدایت کاری سوریش تروینی نے کی ہے۔