- بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، وزیر دفاع
- بیروت، غزہ اور تہران میں جشن، عوام اللہ اکبر کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے
- بابر اعظم نے قومی ٹیم کی ون ڈے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا
- حملے میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا، ایرانی سرکاری میڈیا کا دعویٰ
- ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی بڑی تعداد کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا ہے، اسرائیل
- ایرانی حملہ ختم ہوگیا، شہری شیلٹرز سے باہر آجائیں، اسرائیل
- حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے جواب میں اسرائیل کو نشانہ بنایا، پاسداران
- پی آئی اے نے تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا
- پیپلزپارٹی کا 18 اکتوبر کو حیدرآباد میں عوامی جلسہ کرنے کا اعلان
- ایران کے خلاف اسرائیل کے دفاع میں مدد کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر
- عدالت کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم
- اسرائیل میں ایک اور بڑا حملہ، 6 افراد ہلاک، 9 زخمی
- پاکستان میں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 26 ہوگئی
- حافظ نعیم کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان
- تاجر رہنما ایس ایم تنویر کا شرح سود میں 500 بیسس پوائنٹس کمی کا مطالبہ
- پولیس کی شاندار حکمت عملی سے لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی
- 80 ہزار سال پہلے نظر آنے والا دمدار ستارہ دوبارہ کب نمودار ہوگا؟
- سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق
- وفاقی وزیر امیرمقام کا صوابی تھانہ دھماکے کے شہدا کے لواحقین کیلئے مالی امدادکا اعلان
- پروفیسر شاہد رسول کی بطورایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناح اسپتال تعیناتی میں توسیع
پریانکا چوپڑا کی بچپن کی نایاب تصویر نے مداحوں کو حیران کر دیا
ممبئی: مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا جوناس نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک حیران کن پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنے 9 سال کی عمر کی تصویر دکھائی ہے۔
اس تصویر میں پریانکا ایک ’بوائے کٹ‘ ہیئر اسٹائل میں نظر آ رہی ہیں جو ان کے بچپن کے دنوں کی ہے، اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی 20 سال کی عمر کی تصویر کا بھی موازنہ کیا جب انہوں نے مس انڈیا کا ٹائٹل جیتا تھا۔
اداکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے 9 سال کی عمر کی تصویر کو ٹرول نہ کریں اور کہا کہ یہ تصویر ان کے ’پری ٹین‘ دور کی ہے جب اسکول میں بالوں کا سنبھالنا مشکل ہوتا تھا، اس لیے ان کی والدہ نے انہیں یہ ہیر اسٹائل دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ زندگی کے ہر دور سے محبت کرنی چاہیے اور ہر دور کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے۔
اس پوسٹ پر سنیل گروور اور ایکتا کپور سمیت کئی مشہور شخصیات نے بھی محبت اور حمایت بھرے تبصرے کیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔