پاکستانی کرکٹر نے بھارتی لڑکی سے منگنی کرلی

منگنی کی تقریب امریکی شہر نیویارک میں منعقد ہوئی


ویب ڈیسک October 01, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے بھارتی لڑکی پوجا سے منگنی کرلی۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے امریکا منتقل ہونے والے پاکستانی کرکٹر 32 سالہ رضا حسن نے پوجا نامی بھارتی لڑکی سے منگنی کرلی۔

منگنی کی تقریب امریکی شہر نیویارک میں منعقد ہوئی جس میں انکے دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی، جوڑے کی شادی آئندہ فروری میں طے ہے۔

raza poja

رضا حسن ایک ون ڈے انٹرنیشنل اور دس بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رضا حسن کا کہنا ہے کہ غیرمسلم پس منظر سے تعلق رکھنے والی پوجا کو اسلام میں دلچسپی ہے اور وہ شادی سے پہلے اسلام قبول کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں