پولیس افسران رات گئے تک علاقوں میں موجود رہیں حیدر جمالی

قائم مقام آئی جی کا مارکیٹوں میں قائم پولیس رپورٹنگ سینٹرز کا دورہ، ضروری احکامات دیے


Staff Reporter July 16, 2014
قائم مقام آئی جی کا مارکیٹوں میں قائم پولیس رپورٹنگ سینٹرز کا دورہ، ضروری احکامات دیے۔ فوٹو: فائل

CAIRO: قائم مقام آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے گزشتہ شب کلفٹن، گلف ٹاور، عظمیٰ شاپنگ سینٹر، ڈیفنس، صدر بوہری بازار، زیب النسا اسٹریٹ اور طارق روڈ کا دورہ کیا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلیے کیے جانیوالے سیکیورٹی اقدامات کاجائزہ لیا۔

وہ مختلف مارکیٹوں، علاقوںمیںقائم پولیس رپورٹنگ سینٹرزبھی گئے اور ضروری احکامات دیے، ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت زون ایسٹ و سائوتھ کے ڈی آئی جیز، ایس ایس پی ایسٹ اوردیگر سینئر پولیس افسران بھی انکے ہمراہ تھے،انھوں نے ہدایات دیں کہ تمام پولیس رپورٹنگ سینٹرز پر پولیس ڈپلائمنٹ سمیت ایمبولینس، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی موجودگی اور تمام اہم ٹیلی فون نمبرز کی فہرست کی دستیابی کیلیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل مشکلات اور شکایات کا فوری ازالہ کیا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر پچاس سے زائد پولیس رپورٹنگ سینٹرز قائم ہیں ، انھوں نے ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ رمضان المبارک کے دوران رات گئے تک اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہیں اور سیکیورٹی کے جملہ اقدامات پرعملدرآمد کویقینی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں