- دنیا کی سب سے موٹی زبان رکھنے والی خاتون
- بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، وزیر دفاع
- بیروت، غزہ اور تہران میں جشن، عوام اللہ اکبر کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے
- بابر اعظم نے قومی ٹیم کی ون ڈے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا
- حملے میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا، ایرانی سرکاری میڈیا کا دعویٰ
- ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی بڑی تعداد کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا ہے، اسرائیل
- ایرانی حملہ ختم ہوگیا، شہری شیلٹرز سے باہر آجائیں، اسرائیل
- حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے جواب میں اسرائیل کو نشانہ بنایا، پاسداران
- پی آئی اے نے تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا
- پیپلزپارٹی کا 18 اکتوبر کو حیدرآباد میں عوامی جلسہ کرنے کا اعلان
- ایران کے خلاف اسرائیل کے دفاع میں مدد کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر
- عدالت کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم
- اسرائیل میں ایک اور بڑا حملہ، 6 افراد ہلاک، 9 زخمی
- پاکستان میں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 26 ہوگئی
- حافظ نعیم کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان
- تاجر رہنما ایس ایم تنویر کا شرح سود میں 500 بیسس پوائنٹس کمی کا مطالبہ
- پولیس کی شاندار حکمت عملی سے لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی
- 80 ہزار سال پہلے نظر آنے والا دمدار ستارہ دوبارہ کب نمودار ہوگا؟
- سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق
- وفاقی وزیر امیرمقام کا صوابی تھانہ دھماکے کے شہدا کے لواحقین کیلئے مالی امدادکا اعلان
سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق
ڈسکہ: پنجاب کے علاقے سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد قتل ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ مانگا پل قلعہ کالر والا میں کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق معاملہ پرانی دشمنی کا ہے، دونوں فریقین کے درمیان ضلع شیخوپورہ میں زمین کا تنازع چلا آرہا ہے۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے جس میں ایس ایس پی پسرور، ایس ایچ او کالر والا تھانہ ستراہ اور سی آئی اے کے اہلکار بھی پہنچ گئے۔
ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جس کے لیے ڈسکہ اور شیخوپورہ پولیس کے ساتھ مل کر چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔
ڈی پی او سیالکوٹ نے ملزمان کی جلد گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔