80 ہزار سال پہلے نظر آنے والا دمدار ستارہ دوبارہ کب نمودار ہوگا

ماہرینِ فلکیات کے مطابق اس دمدار ستارے کو بغیر ٹیلی اسکوپ کے دیکھا جا سکے گا

زمین پر 80 ہزار برس قبل دیکھا گیا دمدار ستارہ ایک بار پھر آسمان پر نمودار ہونے جا رہا ہے۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق اس دمدار ستارے کو بغیر ٹیلی اسکوپ کے دیکھا جا سکے گا۔

کامٹ سی/2023 اے 3 (سُچنشان-ایٹلس) کو ماہرینِ فلکیات نے گزشتہ برس کے ابتداء میں دریافت کیا تھا اور اس کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ اپنے انتہائی طویل مدار کی وجہ سے یہ ہر 80 ہزار برسوں میں سورج کے گرد ایک چکر لگاتا ہے۔


رائل آبزرویٹری گرینج سے تعلق رکھنے والے سینئر پبلک آسٹرونومی آفیسر ڈاکٹر گریگری براؤن کا کہنا تھا کہ اس دمدار ستارے کے متعلق خیال تھا کہ یہ اُورٹ بادل (نظامِ شمسی کے آٹھویں سیارے نیپچون کے مدار سے آگے موجود بادل) سے نکلا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سورج کے گرد اس وسیع اور قریب قریب گول خطے میں نظامِ شمسی کی تخلیق کی برفیلی باقیات موجود ہیں۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں سورج کے قریب سے گزر کر اب یہ دمدار ستارہ زمین کے قریب آ پہنچا ہے اور اکتوبر 13 تک اس کا زمین سے دیکھا جانا متوقع ہے۔
Load Next Story