کورنگی میں فائرنگ سے شہید اے ایس آئی سپردخاک

نمازجنازہ گارڈن ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی، پولیس حکام وعزیز اقارب کی شرکت


Staff Reporter July 16, 2014
کورنگی میں فائرنگ سے شہید اے ایس آئی یوسف خان کی نمازجنازہ ادا کی جا رہی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

کورنگی میں فائرنگ کر کے شہید کیا جانے والا پولیس افسرسپرد خاک کردیا گیا۔

پیر کو کورنگی تھانے کی حدود ضیا کالونی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے اے ایس آئی یوسف خان کو فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا، مقتول کورنگی انویسٹی گیشن پولیس میں تعینات اور زمان ٹائون تھانے کی حدود کورنگی51-C کا رہائشی اور3 بچوں کا باپ تھا مقتول کی نماز جنازہ گزشتہ روز پولیس ہیڈ کوارٹر گارڈن میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں پولیس کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے، خصوصی دستے نے سلامی پیش کی، مقتول کو کورنگی نمبر 6 کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، پولیس نے واقعے کا مقد مہ بھائی کی مدعیت میں کورنگی تھانے میں درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں