پاکستان میں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 26 ہوگئی

رواں سال بلوچستان سے 15، سندھ سے 7، کے پی کے سے 2، جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہو چکا ہے


Staff Reporter October 01, 2024
فوٹو- فائل

پاکستان میں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

قومی ادارہ صحت نے سندھ کے اضلاع کراچی شرقی اور سجاول سے مزید دو کیسز کی تصدیق کردی ہے، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال بلوچستان سے 15، سندھ سے 7، خیبر پختونخوا سے 2، جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔

سندھ میں رپورٹ ہونے والے سات پولیو کیسز میں سے دو کیماڑی، دو حیدرآباد، ایک شکارپور، ایک سجاول اور ایک کراچی ضلع شرقی سے ہیں، کراچی میں منظر عام پر آنے والے پولیو کے تین کیسز میں سے دو کا تعلق ضلع کیماڑی جبکہ ایک کیس کا تعلق ضلع شرقی سے ہے۔

این ای او سی نے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے والدین سے پولیو ٹیمز کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔