اسرائیل میں ایک اور بڑا حملہ، 6 افراد ہلاک، 9 زخمی

ویب ڈیسک  منگل 1 اکتوبر 2024
فوٹو: انٹرنیشنل میڈیا

فوٹو: انٹرنیشنل میڈیا

تل ابیب: اسرائیل میں فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تل ابیب کے علاقے جافا میں پیش آیا، پولیس کی فائرنگ سے دو حملہ آور مارے گئے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور اسالٹ رائفل سے لیس تھا جبکہ دوسرے کے پاس چاقو تھا۔

دونوں نے تل ابیب لائٹ ریل پر شہریوں پر فائرنگ کی اور چاقو سے حملہ کیا، دونوں حملہ اور میونسپل سیکورٹی آفیسر اور مسلح شہریوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔