اسرائیل میں ایک اور بڑا حملہ 6 افراد ہلاک 9 زخمی

جوابی فائرنگ میں دو حملہ آور مارے گئے، اسرائیلی میڈیا


ویب ڈیسک October 01, 2024
فوٹو: انٹرنیشنل میڈیا

اسرائیل میں فائرنگ کے واقعے میں 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تل ابیب کے علاقے جافا میں پیش آیا، پولیس کی فائرنگ سے دو حملہ آور مارے گئے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور اسالٹ رائفل سے لیس تھا جبکہ دوسرے کے پاس چاقو تھا۔

دونوں نے تل ابیب لائٹ ریل پر شہریوں پر فائرنگ کی اور چاقو سے حملہ کیا، دونوں حملہ اور میونسپل سیکورٹی آفیسر اور مسلح شہریوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔