ایران کے خلاف اسرائیل کے دفاع میں مدد کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر

ویب ڈیسک  منگل 1 اکتوبر 2024
جوبائیڈن نے ایکس پر بیان جاری کیا—فوٹو: فائل

جوبائیڈن نے ایکس پر بیان جاری کیا—فوٹو: فائل

  واشنگٹن: امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کی مدد کے لیے تیار ہے تاکہ وہ ایران سے ہونے والے حملوں سے اپنا دفاع کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کو ایران کے حملوں کے خلاف دفاع میں مدد اور خطے میں امریکی فوجیوں کے تحفظ کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تبادلہ خیال کیا ہے کہ امریکا کس طرح اسرائیل کو ان حملے کے خلاف دفاع میں مدد کرسکتا اور خطے میں اپنے عہدیداروں کا تحفظ کیسے کرسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن نے اس سے قبل نائب صدر کملا ہیرس اور وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کی ٹیم سے ملاقات کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔