پریانکا چوپڑا کی فلم ’’میری کوم‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری

پرستاروں کا انتظار ختم ہوگیا،’’میری کوم‘‘ کیرئیر کی مشکل ترین فلم ہے اپنے کردار کو حقیقت کا رنگ دینے کے۔۔۔، پریانکا

بھارتی خاتون باکسر میری کوم کی زندگی پر بنائی فلم کی ہدایات امنگ کمار نے دی ہیں، فلم 5 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی نئی فلم ''میری کوم'' کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق اداکارہ نے یہ پوسٹر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس پوسٹرکو جاری کیا ہے جس میں اسے خاتون باکسر کے انداز میں دکھایا مکہ تانے انتہائی غصے کے عالم میں دکھایا گیا ہے۔

''میری کوم'' بھارتی اولمپین خاتون باکسر میری کوم کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس میں پریانکا چوپڑا ہی اس خاتون باکسر کا کردار ادا کررہی ہیں۔ اداکارہ نے پوسٹر جاری کرنے کے ساتھ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ پرستاروں انتظار اب ختم ہوگیا ہے کیونکہ میں اپنی فلم کے پوسٹر کے ساتھ ان کے سامنے ہوں یہ فلم بہترین ہوگی اور سب کو ا چھی لگے گی کیونکہ میں نے اس میں اپنے کردار کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے بہت محنت کی ہے۔


دریں اثنا ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کا کہنا تھا ہے کہ میں اب تک متعدد فلموں میں مشکل کردار ادا کرچکی ہوں مگر میری کوم میرے اب تک کے کیرئیر کی سب سے مشکل ترین فلم ہے اور اس میں میری کوم کے کردار پر پرفارم کرنے کے لیے مجھے جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہ بیان سے باہر ہے اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو مجھے ایک باکسر دکھائی دینے کے لیے اپنے جسم کو اس کی طرح بنانا تھا جس کے لیے سخت ورزشیں کرنا پڑیں اس کے ساتھ ساتھ باکسنگ کی تربیت بھی حاصل کی جس دوران مجھے کئی مرتبہ چہرے پر چوٹیں بھی سہنا پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی پروڈکشن اور امنگ کمار کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم کی کہانی سائیں قدراس نے تحریر کی ہے جب کہ اسے ستمبر میں سینما گھروں کی زینت بنایا جارہا ہے۔
Load Next Story