اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیل ہگاری نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایران نے کل رات ایک سنگین اقدام کیا اور مشرق وسطیٰ کو کشیدگی کی طرف دھکیل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اور امریکی فضائی دفاعی نظام نے ایرانی میزائلوں کو روکنے کیلئے موثر طریقے سے کام کیا۔
صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ مشرق وسطیٰ میں طاقتور حملے کرے گی، ہم ابھی دشمن کو تمام معلومات نہیں دینا چاہتے، ایرانی حملے کا جواب دینے کیلئے ہم اپنی سیاسی قیادت کی رہنمائی کے مطابق وقت اور جگہ کا انتخاب کریں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔