کراچی سولر پینل کے گودام میں کئی گھنٹوں سے لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

12 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں

ماڑی پور ہاکس بے روڈ پر سولر پینل سمیت دیگر سامان کے گودام پر 12 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر مکمل طور پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گودام کی آگ پر قابو پالیا گیا تاہم کیمیکل کے گودام میں آتشگیر مادے کے باعث پانی سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کیمیکل کی آگ کو مکمل طور پر بجھانے کے لیے فوم کا استعمال کیا گیا ہے اور اب تک ہزاروں لیٹر اسپیشلائزڈ فائر فائٹنگ فوم کا استعمال کیا جا چکا ہے۔


ترجمان کے مطابق مسلسل آگ کے باعث بلڈنگ کا اسٹرکچر کمزور ہو چکا ہے اور متاثرہ گودام کی چھت گرنے کا بھی خدشہ موجود ہے۔

آخری اطلاعات آنے تک آگ پر مکمل قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کی جانب سے کولنگ کا عمل جاری تھا۔
Load Next Story