تیونس صدارتی امیدوار کو 12 سال قید کی سزا

صدارتی امیدوار کو چار مقدمات میں سزا سنائی گئی، وکیل امیدوار


October 02, 2024

تیونس میں ایک صدارتی امیدوار کو 12 سال کی قید سنا دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایاشی زیمل (ایک سابق قانون ساز جو کہ معمولی سی لبرل پارٹی کے سربراہ تھے) کے وکیل عبدالستار مسعودی نے بتایا کہ صدارتی امیدوار کو چار مقدمات میں سزا سنائی گئی۔

وکیل نے بتایا کہ یہ سزا ایاشی زیمل پر دو ہفتوں میں ان کو سنائی جانے والی تیسری سزا ہے۔

تیونس کی ٹی اے پی نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ بدھ کرمنل چیمبر آف دی جندوبہ کورٹ آف فرسٹ انسٹانس نے ایاشی زیمل کو قصداً جعلی سند استعمال کرنے پر چھ ماہ کی سزا سنائی گئی۔

رائٹر سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالستار مسعودی کا کہنا تھا کہ یہ ایک اور غیر منصفانہ فیصلہ ہے اور اس کا واضح مقصد ان کے موکل کو الیکشن میں کمزور کر نا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |