"نصر من اللَّه وفتح قريب" خامنہ ای کی ایکس پر پوسٹ

ویب ڈیسک  بدھ 2 اکتوبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

تہران: اسرائیل پر ایران کے کامیاب حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کا سوشل میڈیا پر پیغام وائرل ہوگیا۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے قرآن کی آیت “نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ” شیئر کی۔

ایران نے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد خامنہ ای کے بیان کا ایک حصہ عبرانی زبان میں بھی پوسٹ کیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ صیہونی حکومت کے کمزور اور خستہ حال ڈھانچے پر مزاحمتی محاذ کے حملے شدید تر ہوں گے۔

ibrani

tweet

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔