ایم کیو ایم، بے شمار قربانیاں دینے کے بعد آج بھی بنیادی مسائل کا شکار

پ ر  بدھ 2 اکتوبر 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

 حیدرآباد: ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنما و ایم این اے سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 5 سال کے لیے سندھ کا اقتدار ہمیں ملے تو لاڑکانہ اور لیاری سے بھی پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہو جائے گا اور یہ خاتمہ صرف اور صرف عوامی خدمت کی بدولت ہوگا۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدرآ باد ڈسٹرکٹ کے زیر اہتمام عائشہ پارک لطیف آباد نمبر8 میں سانحہ 30 ستمبر 1988 کے شہدا کیلیے منعقدہ دعائیہ اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بے شمار قربانیاں اور 30 ستمبر 1988 جیسے سانحات کے باوجود ہم آج بھی بنیادی مسائل کا شکار ہے۔

کامیابی طاقت سے نہیں ملتی ہے بلکہ اللہ تعالی کی مدد سے ملتی ہے مگر جدوجہد کرنا ہوتی ہیں ا سکا عملی ثبوت فلسطینی دس سال کا بچہ ہے جو سپر پاور قوتوں کا مقابلہ پتھر سے کررہا ہے اس لیے ظالم کیے خلاف ہمیں جدوجہد کرنی ہے۔

مرکزی سینئر رہنما انیس احمد قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومیں تباہ و برباد ہو جاتی ہیں جو اپنے اوپر ہونے والے مظالم پر آواز نہیں اٹھاتی، ہمیں اپنے حق کیلیے نہ صرف آواز بلند کرنی ہے بلکہ عملی جدوجہد کرنی ہے، شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ حیدرآ باد شہر کو30 ستمبر میں لہو لہان کر دیا گیا اس شہر کو لہو میں نہلانے والوں کا احتساب ضرور ہوگا کیونکہ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔

ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ کمیٹی کے انچارج ظفر احمد صدیقی نے کہا کہ سانحہ 30 ستمبر کا واقعہ آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور ہم حق پرستی کی راہ میں قربان ہونے والے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔