بلوچ سینیٹرز کو پوست کی کاشت اور اسمگلنگ پر تشویش

گلستان سے منشیات 50 فیصد کراچی پہنچ جاتی ہے، 50 فیصد پکڑی جاتی ہے


Saleh Mughal October 02, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

بلوچستان کے سینیٹرزنے قلعہ عبداللہ اور تحصیل گلستان میں پوست کی کاشت اور منشیات کی اسمگلنگ پر اظہارتشویش کیا ہے۔

چیئرمین ہدایت اللہ خان کی زیر سربراہی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہر شخص کو منشیات کے چلینج سے نمٹنے کیلیے کردار کرنا ہوگا۔

قائم مقام سیکریٹری انسداد منشیات نے بتایا 2023ء سے اب تک 622.034 میٹرک ٹن منشیات پکڑی۔ ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے تجویز دی منشیات کے خاتمے کے لیے نیشنل ایمرجنسی نافذ ہونی چاہیے۔

عبدالشکور نے کہا آپ کا کام انسداد منشیات کا ہے بلوچستان میں منشیات ہزار فیصد بڑھ گئی۔ گلستان سے منشیات 50 فیصد کراچی پہنچ جاتی ہے، 50 فیصد پکڑی جاتی ہے کمزور چالان کے باعث منشیات فروش چھوٹ جاتے ہیں اور محض 5 فیصد کو سزا ہوپاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں