- ججز رولز فالو نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟، چیف جسٹس
- تمام صوبے زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ پر رضامند، وزیرخزانہ
- حکومت نے ڈومیسٹک قرضوں کی ری پروفائلنگ شروع کردی
- قیمتیں طے کرنا، نسلہ ٹاور گرانا عدلیہ کا کام نہیں، واوڈا
- جسٹس منصور کے انکار سے عدالتی درجہ حرارت میں اضافہ
- روزگار، سیکڑوں پاکستانی کمبوڈیا میں جرائم پیشہ گروہوں کا شکار
- بلوچ سینیٹرز کو پوست کی کاشت اور اسمگلنگ پر تشویش
- ٹک ٹک ایڈونچر،7 ملکوں کے سیاح رکشوں پر خنجراب بارڈر پہنچ گئے
- ہیومن رائٹس نمائندوں، وکلاء اور سول سوسائٹی کا آئینی عدالت کے قیام پر زور
- مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے ستمبر میں 17 کشمیریوں کو شہید کیا
- ایم کیو ایم، بے شمار قربانیاں دینے کے بعد آج بھی بنیادی مسائل کا شکار
- "نصر من اللَّه وفتح قريب" خامنہ ای کی ایکس پر پوسٹ
- تیونس: صدارتی امیدوار کو 12 سال قید کی سزا
- کراچی، گودام میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی
- مشرق وسطیٰ میں طاقتور فضائی حملہ کریں گے، اسرائیلی فوج
- حماس کی اسرائیل پر میزائل حملوں پر ایران کو مبارک باد
- دنیا کی سب سے موٹی زبان رکھنے والی خاتون
- بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، وزیر دفاع
- بیروت، غزہ اور تہران میں جشن، عوام اللہ اکبر کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے
- بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا
قیمتیں طے کرنا، نسلہ ٹاور گرانا عدلیہ کا کام نہیں، واوڈا
لاہور: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آلو کی قیمتوں کا فیصلہ کرنا عدلیہ کا کام نہیں، نسلہ ٹاور گرانا بھی عدلیہ کا کام نہیں۔
انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگومیں کہا یہ بھی غلط فہمی ہے عدلیہ میں تقسیم ہے کیونکہ اس کا ایک طبقہ پی ٹی آئی کیساتھ منسلک ہے جبکہ دوسرا اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ ہے، حکومت اس پرالزام ڈال کر خطرناک کام کر رہی ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منصور بہترین جج ہیں۔
اگر حکومت مائنس ، پلس کر رہی ہے تو اس کو اپنا عمل کرنا چاہیے؟ کیا وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے دھمکی آمیز بیانات کا کسی عدالت نے نوٹس لیا؟ وہ پشتونوں اور پنجابیوں میں نفرت کو ہوا دے رہا ہے، اس کے لمبے بال کاٹنے کا وقت آگیا۔
اس کے کہنے پر پشتون اپنے پنجابی بھائی کو گولی کیوں مارے گا؟ اگر کوئی آپ کو دھمکی دے رہا ہے تو کیا آپ خاموش بیٹھیں گے؟ عدالتوں کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کی ضرورت ہے؟ اگر لاہور میں آپ کے لوگ مارے گئے تو ہمیں فوٹیج دکھائیں۔ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے لیکن اگر آپ ایک اور 9 مئی کا ارادہ رکھتے ہیں، تو آپ کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔