وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم آج 3 روزہ دورے پر پاکستان آئینگے

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 2 اکتوبر 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم آج تین روزہ دورے  پر  پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزراء، نائب وزراء اور سینئر حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی ملائشین وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

اس دورے کے دوران وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات کے دوران دوطرفہ  تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، توانائی، زراعت، صنعت، سیاحت، ثقافتی تبادلوں اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضافہ سمیت مختلف شعبوں  میں تعاون ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔