وزیراعظم ملائیشیا انور ابراہیم آج 3 روزہ دورے پر پاکستان آئینگے
وزراء، نائب وزراء اور سینئر حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی ملائشین وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا
وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم آج تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزراء، نائب وزراء اور سینیئر حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔
اس دورے کے دوران وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے علاوہ تجارت، توانائی، زراعت، صنعت، سیاحت، ثقافتی تبادلوں اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضافے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن پاکستان پہنچ گئے ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے ایشیا پیسفک عمران حامد صدیقی نے انکا استقبال کیا۔