اسرائیل کومسلم اُمہ کی خاموشی نے نہتے فلسطینیوں پرجارحیت کا موقع دیا وزیراعظم

اسرائیل غزہ میں نہتے فلسطینیوں سمیت بچوں اور خواتین پر بدترین ظلم کررہا ہے اور یہ جارحیت نسل کشی کے مترادف ہے،نوازشریف


ویب ڈیسک July 15, 2014
عالمی برادری اسرائیل کی ننگی جارحیت فوری طور پربند کرائے،نوازشریف، فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کھلی اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری کا چپ رہنا سمجھ سے بالا تر ہے جبکہ مسلم اُمہ کی خاموشی نے بھی اسرائیل کو جارحیت کا موقع دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ میں نہتے فلسطینوں سمیت بچوں اور خواتین پر بدترین ظلم کررہا ہے اور یہ جارحیت نسل کشی کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی حالیہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی جبکہ اسرائیل کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر انتہائی دکھ ہے اور یہ خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مسلم اُمہ کی خاموشی نے بھی اسرائیل کو جارحیت کا موقع دیا اورعالمی برادری اسرائیل کی ننگی جارحیت فوری طور پربند کرائے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملوں میں اب تک 200 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس کے بعد مصر کی تجویز پر اسرائیل نے جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی تھی تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے تازہ بیان میں فلسطین میں ایک بار پھر کارروائیاں تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں