قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی؛ مغوی ریٹائرڈ میجر بازیاب

اسٹاف رپورٹر  بدھ 2 اکتوبر 2024
اغوا کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا:فوٹو:ایکسرپیس نیوز

اغوا کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا:فوٹو:ایکسرپیس نیوز

کراچی میں  اے وی ایل سیل پولیس نے سی پی ایل سی اور حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی ریٹائرڈ میجرکو بحفاظت بازیاب کرواکے اغوا کار کو گرفتارکرلیا۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نےسیٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی اورحساس ادارے کے ہمراہ کراچی کے علاقے  ناظم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مغوی ریٹائرڈ میجراحمد ویسم کو بحفاظت بازیاب کرواکرایک مرکزی اغوار کار محمد نورالعین قاضی ولد قاضی اسداللہ کو گرفتارکرلیا جبکہ دیگراغوا کار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی اے وی ایل سیل انیل حیدرکے مطابق  گرفتار اغوا کارنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 28 ستمبرمغوی میجرریٹائرڈ احمد وسیم کو گزری  تھانے کے علاقے ڈی ایچ اے فیز7 خیابان سحر روڈ بلال مسجد کے قریب سے اغوا کر لیا تھا۔ اغوا کاروں نے مغوی ریٹائرڈ میجراحمد ویسم کے اہلخانہ سے 20 کروڑ روپے اورسونے کے بسکٹ تاوان مانگا تھا۔ میجرریٹائرڈ احمد وسیم کے اغوا کا مقدمہ الزام نمبر 24/470 بجرم دفعہ 365اے/34،انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے کے تحت درج کیا گیا تھا اورمقدمے کے تفتیش اے وی سی سی کو منتقل ہو گئی تھی۔

اے وی ایل سی پولیس نے سی پی ایل سی اور حساس اداروں کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئےمغوی میجر ریٹائرڈ احمد وسیم کو باحفاظت بازیاب کروالیا۔ گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہےگرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہےمزید انکشافات کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔