مٹھائی کے ڈبوں میں چھپائی ہیروئن، آئس 4 ممالک میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  بدھ 2 اکتوبر 2024
منشیات خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے برآمد کی گئیں:فوٹو:فائل

منشیات خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے برآمد کی گئیں:فوٹو:فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مٹھائی کے ڈبوں میں چھپائی منشیات 4 ممالک میں بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں واقع کورئیر آفس میں برطانیہ ، سری لنکا ،ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ بھیجے جانیوالے حبشی حلوہ کے درجنوں ٹِنوں میں مہارت سے چھپائی گئی منشیات قبضے میں لے لی۔

برطانیہ کے شہر برمنگھم بھیجے جانے والے 40 میں سے 6 ٹِنوں میں چھپائی گئی 2.1 کلو ہیروئن ، سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو بھیجے جانے والے 40 سے 4 ڈبوں سے 1.4 کلو ہیروئن اور ہانگ کانگ بھیجے جانے والے 40 میں سے 10 مٹھائی کے ڈبوں سے 3.6 کلو آئس برآمد کی گئی۔

نیوزی لینڈ کے لیے بُک کروائے گئے 40 مٹھائی ٹِنوں میں 3.6 کلو آئس برآمد ہوئی۔ مجموعی طور پر 9.55 ملین مالیت کی 3.5 کلو ہیروئن اور 7.2 کلو آئس قبضے میں لے لی گئی۔ گرفتار ملزم نے  تفتیش کے دوران ایک بڑے اور منظم منشیات نیٹ ورک کا بھی انکشاف کیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلئے آپریشن جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔