سیاسی جماعتوں کے احتجاج سے نمٹنے کیلیے اسلام آباد میں ریڈ زون پھر سیل

ویب ڈیسک  بدھ 2 اکتوبر 2024
فائل فوٹﷺ

فائل فوٹﷺ

  اسلام آباد: سیاسی جماعتوں کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں ریڈ زون کو ایک مرتبہ پھر سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے جبکہ ریڈ زون کو جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے۔

ایکسپریس ہائی وے پر فیض آباد کے مقام پر بھی کنٹینر رکھ دیے گئے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ صبح سویرے دفاتر اور تعلمی اداروں کو جانے والے سڑکوں پر شہری خوار ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔