سیاسی جماعت کے احتجاج سے نمٹنے کیلیے اسلام آباد میں ریڈ زون پھر سیل

ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے


ویب ڈیسک October 02, 2024
فائل فوٹﷺ

سیاسی جماعت کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں ریڈ زون کو ایک مرتبہ پھر سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے جبکہ ریڈ زون کو جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے۔

ایکسپریس ہائی وے پر فیض آباد کے مقام پر بھی کنٹینر رکھ دیے گئے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ صبح سویرے دفاتر اور تعلمی اداروں کو جانے والے سڑکوں پر شہری خوار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں