پختونخوا میں پہلے تین ماہ کے دوران ٹیکسز میں 41فیصد اضافہ ہوا صوبائی مشیر خزانہ

گزشتہ سال کی اسی مدت کے 7.69 ارب روپے کے مقابلے میں 10.82 ارب روپے کا اضافہ ہوا

(فوٹو فائل)

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ صوبائی ریونیو اتھارٹی نے پہلے تین ماہ کے محصولات میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔


مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے 7.69 ارب روپے کے مقابلے میں 10.82 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی مدت کے لیے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 25 فیصد ہے۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ پنجاب اور سندھ کی ٹیکس وصولی میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔
Load Next Story